11 اپریل 2012 - 19:30

مصر کے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کے دست راست اور اس کي حکومت ميں انٹيليجنس محکمے کے سربراہ عمر سليمان کے صدارتي اميدوار بننے کے بعد مصرميں سياسي صورتحال ميں ايک بار پھر غيريقيني کي کيفيت پيدا ہوگئي ہے -

ابنا: مصر کے سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کي حکومت ميں ملک کي سيکورٹي کے محکمے کے سربراہ عمر سليمان کے ذريعے ملک کے آئندہ صدارتي انتخابات ميں بطور اميدوار خود کو پيش کرنے کے اعلان کے بعد مصرميں سياسي صورتحال ميں ايک بار پھر غيريقيني کي سي کيفيت پيدا ہوگئي ہے –مصري عوام ميں يہ انديشہ پايا جارہا ہے کہ کہيں ان کے انقلاب کو ہائي جيک نہ کرليا جائے اسي انديشے کے ہي پيش نظر مصري پارليمان نے منگل کو ايک بل پاس کرکے حسني مبارک کے دور اقتدار ميں اہم عہدوں پر کام کرچکے افراد پر آئندہ برسوں تک کسي بھي طرح انتخابات ميں شرکت پر پابندي عائد کردي گئي ہے –

مصري پارليمان کے ذريعے منظور کئے گئے اس قانون کي اگر مصرکي اعلي فوجي کونسل منظوري دے ديتي ہے تو يہ ايک باقاعدہ قانون کي شکل اختيار کرلے گا اور يوں عمر سليمان اسي طرح حسني مبارک کے اقتدار کے آخري دنوں ميں وزير اعظم رہ چکے احمد شفيق صدارتي انتخابات کي دوڑ سے باہر ہوجائيں گے مصر ميں آئندہ تيئس اور چوبيس مئي کو صدارتي انتخابات ہونےوالے ہيں - مصري فوج کے کچھ دھڑوں نے عمر سليمان کي بحيثيت صدارتي اميدوار حمايت کا اعلان بھي کيا ہے اور جس وقت عمر سليمان نے صدارتي انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگي داخل کروائے صہيونيوں نے بھي اس پر جشن و شادماني کا اظہار کيا اس درميان بعض اطلاعات يہ بھي ہيں کہ عمر سليمان نے اپنے کاغذات نامزدگي داخل کرانے سے پہلے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک سے بھي ملاقات کي تھي –مصر کے بيشتر سياسي اور انقلابي گروہوں کے ساتھ ساتھ مصري عوام بھي صدارتي انتخابات کے عمل کو شک کي نگاہ سے ديکھ رہے ہيں خاص طور پر ايسے ميں جب مصر کے فوجي حکام بھي اقتدار چھوڑنے کا کوئي ارادہ ظاہر نہيں کررہے ہيں –مصرکے انقلابي گروہوں کا کہنا ہے کہ اگر عمر سليمان جيسے افراد صدارتي انتخابات ميں حصہ ليتے ہيں تو اس بات کے امکان بڑھ جائيں گے مصر کے فوجي حکام امريکا کے ساتھ مل کر عمرسليمان کو مسند صدارت پر بيٹھا ديں تاکہ امريکا اور اسرائيل مصر ميں اپني پوزيشن برقرار رکھ سکيں دوسري جانب اخوان المسلمين نے جس نے پارليمان اور آئين کي تدوين کرنےوالي کونسل ميں سب سے زيادہ نشستيں حاصل کي ہيں اس بات کي کوشش تيز کردي ہے کہ مقننہ کے ساتھ ساتھ انتظاميہ يا مجريہ پر بھي اپنا کنٹرول حاصل کرلے مصر ميں دونوں بڑي طاقتيں يعني فوج اور اخوان المسلمين اس وقت اپني پوري توانائي صرف کررہي ہيں تاکہ صدارتي انتخابات ميں کاميابي ان ہي کي ہو اور اس بات کے پيش نظر مصر ميں صورتحال اس وقت فوج اور اخوان المسلمين کے درميان تصادم کي شکل اختيار کرگئي ہے اگرچہ اخوان  المسلمين نے بارہا اعلان کيا ہے کہ وہ مصر کے سياسي ميدان سے کسي بھي سياسي گروہ اور جماعت کو ديوار سے لگانے کي کوشش نہيں کررہي ہے ليکن دلچسپ بات يہ ہے کہ مصر کے نئے سياسي منظر نامے ميں اسي گروہ يکا جماعت کو ہي کاميابي نصيب ہوگي جسے عوام کي حمايت حاصل ہوگي اس وقت مصر کے تقريبا سبھي سياسي اور انقلابي گروہوں نے عمر سليمان کے صدارتي انتخابات ميں اميدوار بننے پر اپني ناراضگي کا اظہار کيا ہے اور اس ناراضگي کا بھرپور اظہار کرنے کے لئے انہوں نے بيس اپريل کو ملک گير احتجاجي مظاہرے کرنے کا اعلان کيا ہے ان مظاہروں کا نعرہ عمرسليمان کي مخالفت ہے عمر سليمان کے اميدوار بننے کے خلاف ملک گير احتجاجي مظاہروں کي کال ايک ايسے وقت دي گئي  ہے جب مصر کي عدالت نے عوام کي اس درخواست کي سماعت منظور کرلي ہے جس ميں عمر سليمان کو نااہل قراردئے جانے کي اپيل کي گئي ہے  -

.......

/169